ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / مسلمان اپنی صفوں میں اتحاد کو فروغ دیں:شاہ سلمان

مسلمان اپنی صفوں میں اتحاد کو فروغ دیں:شاہ سلمان

Mon, 06 Jun 2016 17:06:41  SO Admin   S.O. News Service

سعودی فرماں روا کا صائمین ومعتمرین کو ہرممکن سہولت فراہم کرنے کا حکم

ریاض،6جون؍(آئی این ایس انڈیا)سعودی عرب کے فرمانروا خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے رمضان کی آمد کے موقع پر اپنے سعودی عرب سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں کے نام خصوصی پیغام میں انہیں مبارکباد دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ دین دشمن لوگ ہمارے مذہب کو دہشت گرد سے جوڑ کر بدنام کر رہے ہیں۔ ہمیں ایسی سازشوں سے خبردار رہنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کو رمضان المبارک کی زیادہ سے زیادہ اللہ کی عبادت میں صرف کرنا چاہئے۔ ان کا خصوصی پیغام وزیر اطلاعات اور ثقافت ڈاکٹر عادل الطریفی نے پڑھ کر سنایا۔سعودی فرمانروا نے اپنے خصوصی پیغام میں امت مسلمہ پر زور دیا کہ وہ اپنی صفوں میں اتحاد کو فروغ دیں اور انتہا پسندی سے دور رہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کا ملک مسلمانوں میں اتحاد کی کوششیں جاری رکھے گا۔ شاہ سلمان نے بتایا کہ اسلام امن اور اعتدال کا دین ہے۔ اس میں اپنے پیروکاروں پر زور دیا جاتا ہے کہ وہ ماہ مبارک میں اللہ کا قرب حاصل کرنے کے لئے زیادہ سے زیادہ عبادت کو اپنا شعار بنائیں۔درایں اثنا خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان نے اپنے شاہی فرمان میں مسجد حرام کے توسیعی پروجیکٹ کے بعد تیار ہونے والے مقامات کو ماہ صیام کے دوران نمازیوں ، روزہ داروں اور معتمرین کے لیے کھولنے کی ہدایت کی ہے۔ شاہی فرمان میں کہا گیا ہے کہ مسجد حرام کی توسیع کے بعد تیار ہونے والی گیلریوں، چھتوں، زیر زمین اور بالائی منزلوں کو روزہ داروں کے لیے کھول دیا جائے تاکہ ماہ صیام کیدوران معتمرین اور زائرین کو کسی قسم کی مشکل کا سامنا نا کرنا پڑے۔ شاہی فرمان میں کہا گیا ہے کہ توسیع حرم کے بعد مسجد حرام کی شمالی، مغربی اور جنوبی سمتوں کے احاطتوں کو نمازیوں کے لیے استعمال میں لایا جائے۔ اللہ کے مہمانوں کی ہر مُمکن سہولت اور ضرورت کے تناظرمیں وضو کے لیے پانی کی بروقت فراہمی، سحر وافطار کے اوقات میں ٹھنڈے پانی کا انتظام کرنے، مسجد حرام کی مخلتف منازل کے درمیان آمد ورفت کے لیے استعمال ہونے والے برقی زینوں کو چالو رکھنے، روشنی کا بہتر انتظام کرنے، مسجد حرام میں ایئرکنڈیشن سسٹم، ساؤنڈ سسٹم، آگ سے بچاؤ اور مانیٹرنگ کے نظام کو مربوط بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔شاہ سلمان کی جانب سے جاری کردہ حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ مسجد حرام کی شمالی چھتوں، (ٹیرس) اور ان سے ملحقہ مقامات میں فراہمی آب کو یقینی بنایا جائے۔ ان میں برقی زینوں کا نظام ٹھیک رکھا جائے۔ زیر زمین پیدل چلنے والے زائرین کے لیے روشنی کا انتظام کیا جائے۔ دائرے کی شکل میں مسجد حرام کے زیر زمین راستے کو چالو رکھا جائے۔ مکہ مکرمہ میں مسجد حرام کی شمالی سمت میں زیر زمین کھودی گئی سرنگوں کو مربوط بنایا جائے۔اس کے ساتھ ساتھ مطاف میں زائرین کی گنجائش بڑھائے جانے۔ تمام منازل میں روشنی اور ائیر کنڈیشن نظام برقرار رکھنے، ساؤنڈ سسٹم، الیکٹرانک مانیٹرنگ سسٹم اور ہنگامی حالت میں آگ پر قابو پانے کے تمام ضروری انتظامات مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔


Share: